بھٹکل 10؍جنوری (ایس او نیوز) بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے سالانہ کیلنڈر کا اجراء اسسٹنٹ کمشنربھرت ایس اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے صدر اور بھٹکل تحصیلدارروی چندرا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر تحصیلدار نے کووڈ وباء کے دوران اسکاؤٹس اینڈ گائڈس بھٹکل یونٹ کے طلبہ اورٹیچروں نے جو خدمات انجام دی ہیں اس کی ستائش کی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں تعاون کرنے کی گزارش کی۔
اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے جن سرکاری اور عوامی نمائندوں کو کیلنڈر تقسیم کیے گئے ان میں تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا وئیدیا، سی ای او پربھاکر چکمنے، منیجر سدھیر گاؤنکر، بی ای او دیوی داس موگیر، بلدیہ صدر پرویز قاسمجی، چیف آفیسر دیوراجو وغیرہ شامل تھے۔
فیزکل ایجوکیشن انسٹرکٹر پرکاش شیرالی نے بھٹکل تعلقہ اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی تمام تفصیلات حاضرین کے سامنے پیش کیں۔ اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے ریاستی صدر کری سدپّا، سکیریٹری وینکٹیش گبی ہتل ، خزانچی منجو ناتھ دیواڈیگا، ٹیچرس چناویر ہوسمنی اور مہیش نائک وغیرہ موجود تھے۔